کراچی: ڈالر کی اونچی اْڑان کے باوجود گزشتہ روز تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 38500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔
حکومت کی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے مثبت ردعمل کا اظہارکیا اور ڈالر کی اونچی اْڑان کے باوجود منگل کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 38500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، 52.33 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 98 ارب 26 کروڑ 58 لاکھ 11 ہزار 479 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ماہرین اسٹاک کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا حکومتی فیصلہ معاشی بحران سے نمٹنے اور زرمبادلہ کے کم ہوتے ہوئیذخائرمیں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔کاروباری دورانیہ میں ایک موقع پر100 انڈیکس 1131 پوائنٹس کے اضافے سے 39000 پوائنٹس کی نفسیاتی بھی عبور کرگیا تھا لیکن شارٹ انویسٹرز کی جانب حصص کی بڑھتی ہوئی قیمت پر فروخت کا رحجان غالب ہونے سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی اس میں چھوٹے اسٹاکس والیم لیڈر رہے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 606.55پوائنٹس کے اضافے سے 38504.84 ہوگیا۔
The post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر، 38500 کی حدبحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2IL2Gxl