اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے کئے گئے مختلف معاہدوں میں ویزا فیس کم کرنے کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ویزا فیس 2 ہزار ریال سے کم ہوکر 3 سو ریال کردی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد دیگر وزرا کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں پہلا اہم فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا پہلا مشن 2020 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ مشن چین کے تعاون سے بھیجا جائے گا جو کہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہوگی, اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے افسران کو خصوصی سفارتی پاسپورٹ دیے جائیں گے تاکہ انہیں کہیں بھی جاکر چور کو پکڑنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے کئے گئے مختلف معاہدوں میں ویزا فیس کم کرنے کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ویزا فیس 2 ہزار ریال سے کم ہوکر 3 سو ریال کردی گئی ہے۔
The post سعودی عرب نے ویزا فیس 2 ہزار سے کم کر کے 300 ریال کردی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2q6RD9s