امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، امریکی سروے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، امریکی سروے

 واشنگٹن: امریکی شہریوں کی رائے ہے کہ 17 سال کی تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا افغانستان میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

عوامی سروے کے عالمی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہار گیا ہے اور امریکی افواج اپنے دعوؤں کے برعکس خاطر خواہ نتائج خاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پیو ریسرچ سینٹر نے افغانستان میں 17 سال سے موجود امریکی فوج کی کارکردگی اور نتائج کے بارے میں امریکا کی مختلف ریاستوں کے شہریوں کی رائے جانی جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 49 فیصد شہری افغانستان میں امریکی جنگ کو ناکام سمجھتے ہیں جب کہ 16 فیصد عوام امریکی فوج کے کامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق ابہام کا شکار ہیں، البتہ 35 فیصد لوگ امریکی جنگ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔

اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان پر امریکی حملے کے درست یا غلط ہونے پر امریکی قوم مکمل طور پر منقسم ہے اور سوچ میں یہ تبدیلی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

قبل ازیں 2009 سے 2011 تک اسی ادارے کے سروے میں 42 فیصد امریکیوں کو اپنی افواج کی کامیابی کا کامل یقین تھا تاہم 2014 اور 2015 کے سروے میں یہ یقین تذبذب میں تبدیل ہو گیا اور رواں برس کے سروے میں کامیابی کا یقین عدم اعتماد میں تبدیل ہو گیا ہے۔

The post امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، امریکی سروے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2OIwksH