کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لئے کھڑے ہیں، وزیرخارجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لئے کھڑے ہیں، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدرآزاد جموں کشمیرسردارمسعود خان نے دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ صدرآزاد جموں کشمیر نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال پربات چیت سمیت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کرنے کے لئے کمیشن بنانے اور روک تھام کے لئے رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا اورپاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں۔

The post کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لئے کھڑے ہیں، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LXt1Zc