سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی رہنما آمنے سامنے آگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی رہنما آمنے سامنے آگئے

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی آمنے سامنے آگئے۔

تحریک انصاف ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اختلافات کا شکار ہوگئی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے پی ٹی آئی کے دو رہنما آمنے سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی میں مقابلہ ہوا۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما کے گھر میں اراکین صوبائی اسمبلی جمع ہوئے اور قائد حزب اختلاف کے لئے باقاعدہ ووٹنگ ہوئی جس میں 29 اراکین نے حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب میں فردوس شمیم نقوی کو 15 جب کہ حلیم عادل شیخ کو 13 ووٹ ملے اور ایک ووٹ خالی کاسٹ کیا گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف ثمر علی خان انتخابی نتائج عمران خان کو ارسال کریں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی ہی سندھ کے اپوزیشن لیڈر کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

The post سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی رہنما آمنے سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2oJNckl