کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا، چیف جسٹس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا، چیف جسٹس

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کوئٹہ میں میرے سامنے پانی کے ایشوز آئے، کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ اتنا سنگین ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو ہجرت کرنا پڑے، جب میں نے پتا کرایا تو معلوم ہوا کہ پانی کا مسئلہ تو پورے ملک کا ہے، آنے والے دنوں میں پانی کی شدید قلت ہوگی، ماہرین سے پانی کی قلت پر بات کی تو انہوں نے بتایا کہ پانی کی قلت کا واحد حل ڈیم کی تعمیر ہے، کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا، اس سے دستبردار نہیں ہوئے، قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ برسوں میں خشک سالی پاکستان کا مستقبل نہیں بننے دیں گے۔ جب میں نے ڈیم مہم شروع کی تو پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ ایک تحریک بن جائے گی، بچے اور بچیاں ڈیم فنڈز کے لیے پیسے جمع کروارہی ہیں، خواجہ سراؤں کی جانب سے ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دینے پر خوشی ہوئی۔ میری نظر میں سب لوگ ڈیم کے محافظ ہیں۔ آپ کو پہرہ دینا ہے تاکہ ڈیم پایا تکمیل تک پہنچ سکیں۔

The post کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2p8zQ0T