اسلام آباد: خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ ڈی پی او پاک پتن کے تبادلے سے متعلق جو بات ہوگی وہ عدالت میں ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔ عدالتی حکم پر خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پیش ہوگئے ہیں۔
سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا کہ کیس پر کوئی بات نہیں کروں گا، جو بات ہوگی وہ عدالت میں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے خاور مانیکا کے علاوہ احسن جمیل اقبال گجر، آئی جی پنجاب سید کلیم امام ، آرپی او ساہیوال ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابو بکر خدا بخش، وزیر اعلیٰ کے پی ایس او حیدر علی اور سی ایس او عمر کے علاوہ آئی ایس آئی کے کرنل طارق فیصل کو بھی طلب کیا تھا۔
The post ڈی پی او تبادلہ کیس؛ جو بات ہوگی عدالت میں ہوگی، خاورمانیکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pr2fKO