سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے 2017 میں عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں دانیال چوہدری نے عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

The post سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QKv9ag