ایندھن نہ ہونے پر پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایندھن نہ ہونے پر پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ

 کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہم بند کردی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی ادائیگیوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا جس کا نقصان مسافروں کو ہورہا ہے جو پروازیں منسوخ ہونے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
پی آئی اے پر فیول کی مد میں 303 ارب روپے کے واجبات ہیں جس کے باعث پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔ ایندھن کی قلت کے باعث پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں تاخیرکا شکار اور منسوخ کردی گئی ہیں۔ متعدد مسافر کراچی اور اسلام آباد سے اپنی منزل پر نہ جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن فراہمی روک دی

پی ائی اے کی کراچی سے لاہور پرواز پی کے 316، پی کے 368، کراچی سے بہاولپور پی کے 588، کراچی سے عراق پی کے 219 اور کراچی تا اسلام آباد پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہیں۔
صورتحال کے باعث مسافر ائیر پورٹ پر سامان کے ساتھ رات گزارنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی پی ائی اے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا موقف ہے جلد فیول کی فراہمی شروع ہوجائے گی جس کے ساتھ پروازیں اپنے معمول پرآجائیں گی۔

The post ایندھن نہ ہونے پر پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xwd0US