مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مظاہرین میں شامل ایک کشمیری نوجوان کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے براہ راست فائرنگ کی۔ گولی فیاض احمد وانی نامی نوجوان کے سر پر لگی۔ زخمی نوجوان کو سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔

مظاہرین بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مریضوں کو اسپتال لے جانے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کر رہے تھے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا جس سے درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے یکم ستمبر کو فائرنگ کر کے 3 کشمیری طلبہ کو ’جعلی مقابلے‘ میں شہید کر دیا تھا رواں ماہ کے پہلے تین دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

The post مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NIpSy8