اقتصادی کمیٹی اجلاس؛ بجلی کے پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے کی تجویز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اقتصادی کمیٹی اجلاس؛ بجلی کے پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے کی تجویز

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 ماہ میں ملک بھر میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے پر بھی غور کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اقتصادی کمیٹی نے بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی اور غیرقانونی کنکشنز 3 ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شرکا نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اسد عمر نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کرنے والے تمام صارفین کے خلاف کارروائی کی جائے چاہے ان کا تعلق وزارت یا کسی سرکاری محکمے سے بھی ہو۔

ای سی سی اجلاس میں بجلی کے پری پیڈ میٹر لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

The post اقتصادی کمیٹی اجلاس؛ بجلی کے پری پیڈ میٹرز متعارف کرانے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2PzX0Zv