ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے بزرگ شہری زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے بزرگ شہری زخمی

میرپور آزاد کشمیر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 70 سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی فوج نے  ایل او سی پر گوئی سیکٹر کے گاؤں ندھیری میں راکٹ لانچر حملہ کیا جس میں 70 سالہ بزرگ محمد صدیق شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی محمد صدیق کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مقامی ذرائع کے مطابق راکٹ لانچر لگنے سے محمد صدیق کے دونوں بازو ضائع ہوگئے اور چہرہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔

The post ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے بزرگ شہری زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LUmNJq