ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

 دبئی: ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کا میلہ دبئی میں سج گیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کررہے ہیں اور سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ جب کہ گروپ بی بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ پاکستانی ٹیم کل اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا ۔ فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

The post ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xs2Epd