بابرغوری کے خلاف ریفرنس دائر، ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بابرغوری کے خلاف ریفرنس دائر، ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر ایم کیوایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری سمیت 8 افراد کے خلاف رنفرنس دائر کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب)  کی درخواست پر ایم کیوایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری سمیت 8 افراد کے خلاف مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کرلیا ہے جب کہ بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں بابرغوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں رؤف اختر فاروقی، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی جاوید حنیف اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف شامل ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے اور ملزمان نے قومی خزانے کو دو ارب 88 کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔  عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

The post بابرغوری کے خلاف ریفرنس دائر، ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CYqCy2