برطانوی فضائی کمپنی کے لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا چوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

برطانوی فضائی کمپنی کے لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا چوری

 لندن: برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے لاکھوں مسافروں کا ذاتی ڈیٹ نامعلوم ہیکرز نے چوری کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ اور ایپ پر سائبر حملے کے ذریعے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیکرز نے تقریباً 4 لاکھ مسافروں کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے متاثرہ مسافروں کے اکاؤنٹس سے رہائشی ایڈریس، ای میلز، کریڈٹ کارڈ نمبراور سیکورٹی کوڈز سمیت دیگر ذاتی معلومات چرائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برٹش ایئرویز کے سسٹم میں خرابی کے باعث ہزاروں مسافر رل کر رہ گئے

برٹش ایئرویز نے مسافروں کا ڈیٹاچوری ہونے پراسے کمپنی کی کوتاہی قرار دیتے ہوئے متاثرین سے معافی مانگی ہے، کمپنی کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو الیکس کروز نے بیان میں کہا کہ وہ ڈیٹاچوری کے معاملے پر دلی معذرت کرتے ہیں۔

ایئرلائن نے ڈیٹا چوری کے متاثرین کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ بینکوں، کریڈ کارڈز فراہم کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام کی تجاویز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔

The post برطانوی فضائی کمپنی کے لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QcEwz7