نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کر کے پھنس گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کر کے پھنس گئیں

ہرارے: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کرکے پھنس گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا ایرڈن بحرالکاحل کی ریاست ناورو میں ہونے والے پیسفک آئی لینڈ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئیں، تین روزہ اجلاس کے لیے نیوزی لینڈ کی ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئیں۔اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کو اجلاس کے لیے پہنچایا گیا۔

جیسنڈا ایرڈن نے تین روز کے بجائے صرف اجلاس کے آخری روز ہی شرکت کی اور ہیلی کاپٹر کو ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام کے لیے 2 بار سفر کرنے پر 50 ہزار امریکی ڈالر کا اضافی خرچ آیا، جس پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم جیسنڈا ایرڈن نے کہا ہے کہ ان کی بچی ابھی 11 ہفتوں کی ہے اور وہ انہیں دودھ بھی پلاتی ہیں، اس لیے انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اجلاس کے آخری روز شرکت کرکے نوزائدہ بچی سے کم سے کم وقت دور رہنے کی کوشش کی۔

خیال رہے جیسنڈا ایرڈن کے ہاں 21 جون کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔وہ بے نظیر بھٹو کے بعد دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں، جن کے ہاں عہدے پر براجمان رہنے کے وقت بچے کی پیدائش ہوئی۔

The post نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ہیلی کاپٹر پر سفر کر کے پھنس گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2ClcPBz