کویت میں مچھلی پر نقلی آنکھیں لگا کر فروخت کرنے والا تاجر گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کویت میں مچھلی پر نقلی آنکھیں لگا کر فروخت کرنے والا تاجر گرفتار

کویت سٹی: کویت میں مچھلیوں کو تازہ دکھانے کے لیے اُن پر نقلی آنکھیں لگانے والے مچھلی فروش کو گرفتار کر کے دکان بند کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جعل ساز مچھلی فروش کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک گاہک نے مچھلی کو دھویا تو جعلی آنکھیں پانی میں بہہ گئیں۔ کویتی شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کا نوٹس لیتے ہوئے کویتی پولیس نے مچھلی فروش کو حراست میں لے لیا اور دکان سیل کردی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین نے دھوکے باز مچھلی فروش کی مذمت کی۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مچھلی کی تازگی کو جانچنے کے لیے صرف آنکھوں کی جانچ کافی نہیں، جعل ساز تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو گاہکوں سے اپنی اشیا کے نہیں بلکہ جعل سازی کی صلاحیت کے پیسے بٹورتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں مردہ مچھلی کی ایک آنکھ اصلی جب کہ دوسری آنکھ جعلی ہے۔ جعل ساز مچھلی فروش کے حریفوں نے اس کے ردعمل میں تازہ مچھلیوں کی تشہیر شروع کر دی ہے اور اپنی فروخت میں ’کاسمیٹکس کے بغیر مچھلی خریدیں‘ کے الفاظ شامل کیے ہیں۔

The post کویت میں مچھلی پر نقلی آنکھیں لگا کر فروخت کرنے والا تاجر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2Cp6XqG