اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات 2018 کے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے انتخابات کی شفافیت کیخلاف بیانات افسوسناک اور حقائق کے برعکس ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے اور عوام نے آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا، ذاتی مفادات کی بنیاد پرپاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا بغیر کسی جواز احترام نہ کرنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، قومی اداروں پر الزامات لگا کر دباوٴ میں لانے کی روایت ختم ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن کسی دباوٴ کو قبول نہیں کرے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: منصب مل جاتے ہیں منزل ملنا ضروری ہے
الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا ہے کہ انتخابی تنازعات کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونلز مقرر کیے ہیں، اگر کسی امیدوار کو شکایت ہے تو وہ الزامات کے بجائے قانونی طریقہ کار کے مطابق پٹیشن دائر کرے۔
The post الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q9gULU