اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اکبربگٹی کیس میں جمع کرائے گئے 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور عدالتِ عظمیٰ میں درخواست بھی دائر کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سیکیورٹی دی جائے تو مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے اور سپریم کورٹ نے بیس لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی تاہم پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل کیس میں باعزت بری ہوچکے ہیں لہذٰا زرضمانت کی رقم واپس کی جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف بری
دوسری جانب سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست سماعت کے لئے مقررکر دی ہے اور بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بریت کے خلاف درخواست پر پرویز مشرف کونوٹس
واضح رہے کہ جنوری 2016 کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے ساڑھے تین سال تک زیرسماعت رہنے والے اکبر بگٹی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد پر مقدمے میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کو بری کردیا تھا۔
The post پرویزمشرف نے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q8kqq1