ادلیب پر حملے سے صدی کا بد ترین انسانی المیہ رونما ہوگا، اقوام متحدہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

 ادلیب پر حملے سے صدی کا بد ترین انسانی المیہ رونما ہوگا، اقوام متحدہ

کیلیفورنیا: اقوام متحدہ نے وارننگ دی ہے کہ ادلیب پر فضائی حملے سے بد ترین انسانی المیہ برپا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی افواج اور روسی فضائیہ کے ادلیب پر حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی اور عام شہری بری طرح متاثر ہوں گے۔ یہ اپنی ہولناکی اور کثافت کے لحاظ سے صدی کا بدترین انسانی المیہ ثابت ہوگا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے کورآڈینیٹر مارک لوکوک نے میڈیا کو بتایا کہ شام میں رضاکار اداروں نے 30 ہزار شہریوں کے انخلاء کی تصدیق کی ہے جب کہ 8 لاکھ سے زائد مزید شہری فضائی حملوں کے نتیجے میں اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ادلیب کی آبادی 3 ملین سے زائد ہے جو فضائی حملوں کے نتیجے میں بری طرح پھنس جائیں گے۔ شام اور دیگر قوتوں کو ادلیب کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فضائی حملے کے بجائے دیگر دستیاب آپشن پر غور کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ شامی صدر بشارالاسد اور اتحادی روس نے داعش کے آخری ٹھکانے ادلیب پر حتمی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور دو روز قبل روسی طیاروں نے ادلیب کے مختلف علاقوں پر بمباری بھی کی تھی جس میں 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں۔

 

The post  ادلیب پر حملے سے صدی کا بد ترین انسانی المیہ رونما ہوگا، اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QlqkDZ