کراچی: بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں اور آبی جانور کراچی کے ساحل پر آگئے جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کسی بیماری یا بحری جہازوں سے خارج ہونے والے تیل کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندرسے لاکھوں مردہ مچھلیاں ساحل پر آگئی ہیں۔ سمندری حیات کی بڑی تعداد میں اموات نے مقامی افراد کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا رخ کرنے والے بحری جہازوں سے رسنے والا ڈیزل اور فیکٹریوں کا زہریلا پانی مچھلیوں اور آبی حیات کی اموات کی وجہ ہوسکتا ہے۔ حکام نے تاحال صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اور نہ ہی فیکٹریوں کے زہریلے فضلے کو روکنے کے لیے کوئی اقدام اٹھایا ہے۔
ماہی گیروں اور ساحلوں کا رخ کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہر سال اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں، مختلف محکموں اور کارخانوں نے سمندر میں سیوریج لائنز ڈالی ہوئی ہیں۔ سمندر میں پھینکا جانے والا فضلہ مچھلیوں اور آبی جانوروں کے مرنے کی بڑی وجہ ہے۔
The post بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں کراچی کے ساحل پر آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pcdvQo