اپر اورکزئی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپر اورکزئی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

ہنگو: اپر اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اپنے 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ صرف ایک بچی زندہ بچی ہے جو زخمی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اپراورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں واقع ایک مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کے چھت تیز بارش کے باعث گری۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گھرکی چھت گرنے سے 8 آٹھ افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جب کہ گھر میں موجود صرف ایک بچی زندہ بچ گئی ہے جو شدید زخمی ہے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سال اور 2 ماہ بتائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

 

The post اپر اورکزئی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QAARLZ