نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قبضہ اور حق خود ارادیت سے انکار محکوم اقوام سے نا انصافی ہے لہذا امن کا قیام صرف انصاف سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں دیرینہ اور پیچیدہ تنازعات کے حل کے لئے اجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کا مضبوط کردار امن کے کلچر کو فروغ دینے میں ایک موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظالمانہ طریقوں سے دبارہے ہیں جو نہ تو بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی عدل اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہیں۔ عالمی امن کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
The post عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، ملیحہ لودھی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CnZCb9