پی ٹی آئی اور اس کی قیادت گھناؤنے بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی آئی اور اس کی قیادت گھناؤنے بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور اس کی قیادت انتہائی گھناؤنے بین الاقوامی ایجنڈے کاحصہ ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر مسترد کیا، اور سب نے متفقہ طور پر موقف پیش کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، اس وقت کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور اکثریت کی حکومت جعلی ہے، اب بھی کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کا خطرہ

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتصادی کونسل بنائی اور اس کونسل میں جان بوجھ کر یہودی ایجنٹ میاں عاطف کو رکھا، یہ بات میں 10 سال سے کہتا رہا ہوں اور آج پاکستان میں باقاعدہ یہودی ایجنڈے کا آغاز ہوچکا ہے،حکومت ایسے عزائم سے پسپائی اختیار کرے، عوام کو بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: منصب مل جاتے ہیں منزل ملنا ضروری ہے

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس میں کوئی طبقاتی فرق نہیں، ہر تعلیمی بورڈ کا اپنا نصاب ہے، ہم سرکاری اور عسکری تعلیمی اداروں کی ضرورت کا بھی انکار نہیں کرتے اور نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کا نظریہ رکھتے ہیں، لیکن اگر کوئی بہانہ بنا کر دینی علوم کے مدارس پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔

The post پی ٹی آئی اور اس کی قیادت گھناؤنے بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Cn2QvB