اسلام آباد: ایئر اسپیس چارجزکی عدم ادائیگی پرازبکستان کی فضائی حدودپاکستان کیلیے بندکردی گئیں۔
ایوی ایشن ڈویژن ذرائع کے مطابق ازبکستان نے قومی ایئرلائن سمیت پاکستانی کمرشل جہازوںکیلئے اپنی ایئر اسپیس بند کر دی،ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کاکہناہے کہ ازبک فضائی حدودایئراسپیس چارجزکی عدم ادائیگی پربندکی گئی۔ ازبک ایوی ایشن نے ایئر اسپیس چارجز کی ادائیگی کیلیے سی اے اے کو متعددخطوط تحریرکیے لیکن ادائیگیاں بین (ban) کیے جانے پر فضائی حدود کو بند کر دیاگیا۔
ازبک فضائی حدو بندہونے سے پاکستانی جہازوں کویورپ جانے کیلیے طویل روٹ اختیارکرنا پڑے گا جب کہ ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ازبک ایوی ایشن کوایئر اسپیس چارجزکی ادائیگی جلدکر دی جائے گی۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ازبک فضائی حدود کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ازبک سول ایوی ایشن کے حکام سے رابطے میں ہیں ۔ ایئراسپیس چارجز کی مدمیں زیرالتوادائیگیاں جلدکردی جائیں گی۔
The post عدم ادائیگی پر ازبکستان کی فضائی حدود پاکستان کیلیے بند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2OeB1dF