راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی واسلام آبادکے لیے پانی لانے کامنصوبے کی لاگت مسلسل تاخیرکے 5 گنا بڑھ گئی۔
غازی بروتھا (دریائے سندھ)سے جڑواں شہروں راولپنڈی واسلام آبادکے لیے پانی لانے کامنصوبے کی لاگت مسلسل تاخیرکے باعث17ارب سے تجاوزکرکے80 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ منصوبے کیلئے60 کلومیٹرتک 80،،80انچ کی دو پائپ لائنیں بچھانے کیلئے تاحال زمین کے حصول کاکام بھی شروع نہیں ہوسکا۔
یہ منصوبہ2006میں سی ڈی اے نے تیار کیا تھا جس کے تین فیز بنائے گئے تھے،لاگت17ارب روپے تھی۔ پہلا فیز2009 میں شروع اور2013 میں مکمل ہونا تھااس فیز میں دونوں شہروں کو100،100ملین گیلن پانی ملناتھا۔ دوسرا فیز 2026 میں شروع او2030 میں مکمل ہوناتھاجسکے تحت200 گیلن پانی ملتا جبکہ تیسرافیز2040 میں شروع اور2044 میں مکمل ہونا تھا اس میں کل 255 مین گیلن پانی ملتا۔
The post جڑواں شہروں کے پانی منصوبہ پر تاخیر، لاگت 5 گنا بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2xTOGMI