ڈی آئی خان: اندرون شہر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تنیجے میں تین ماہ سے لاپتہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔
ڈی آئی خان میں فقیرنی گیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش میں 18 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان عثمان ان 8 لڑکوں میں شامل تھا جو 20 جون کو لاپتہ ہوگئے تھے اور اس سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 نوجوان دوست لاپتہ
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختون خوا صلاح الدین نے کہا کہ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران جلوس کو ٹارگٹ کرنے والا دہشت گرد مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سیکورٹی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل سروس بند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جون کے اواخر میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں خبر نشر ہوئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک محلے کے 8 نوجوان لڑکے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ بچوں میں عثمان، ہمایوں، ساقی، ابوبکر، خالد، ثاقب، سبحان اور حمزہ شامل ہیں جن کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں۔
The post ڈی آئی خان میں لاپتہ لڑکا مبینہ مقابلے میں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2poAGXL