مشرفی مرتضیٰ نے بھی ایشیا کپ کے شیڈول پر انگلی اٹھادی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مشرفی مرتضیٰ نے بھی ایشیا کپ کے شیڈول پر انگلی اٹھادی

دبئی: سرفراز احمد کے بعد مشرفی مرتضیٰ نے بھی ایشیا کپ کے شیڈول پر انگلی اٹھادی۔

ایشیا کپ کی حیران کن شیڈولنگ پر اعتراضات بڑھتے جارہے ہیں، پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کے بعد اب بنگلہ دیشی قائد مشرفی مرتضیٰ نے بھی اس کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا ہے، ان کو دو وجوہات کی بنا پر کافی غصہ ہے، ایک جمعرات کے میچ کے بعد اگر وہ گروپ بی میں ٹاپ پر بھی رہتے تب بھی ان کو جمعے کو سپر فور میں گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے کھیلنے کا موقع میسر آتا اور دوسرا یہ کہ انھیں دو روز میں مسلسل دو الگ شہروں ابوظبی اور پھر دبئی میں کھیلنا پڑرہا ہے۔

بدھ کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل ہی سپر فور کا شیڈول جاری کردیا گیا تھا جس کے تحت بنگلہ دیش کو بی  ٹیم قرار دیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو اب جمعے کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم ابوظبی میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔

مشرفی مرتضیٰ کہتے ہیں کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے، ایک پاگل شخص بھی اس سے پریشان ہوگا، بنیادی طور پر ہوا یہ ہے کہ ہمیں اپنے گروپ کے آخری میچ سے قبل ہی دوسرے نمبر کی ٹیم بنا دیا گیا اور یہی چیز ہمارے لیے فرسٹریشن کا باعث ہے،  ہم ایشیا کپ میں ایک پلان کے ساتھ آئے تھے کہ پہلے سری لنکا کو زیر کریں گے اور اس کے بعد افغانستان سے اچھا کھیلے تو ہم گروپ چیمپئن بنیں گے اور گروپ اے کے رنر اپ سے کھیلیں گے مگر ہمیں اب معلوم ہوا کہ ہم تو آخری مقابلے سے پہلے ہی گروپ بی کے رنر اپ بنادیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس شیڈول کا سب سے حیران کن پہلو یہی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آفیشل میزبان ہونے کے ناطے بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں ہی شیڈول کیے ہیں جبکہ دوسرے ممالک دوبئی اور ابوظبی دونوں وینیوز پر میچز کھیل رہے ہیں۔

 

The post مشرفی مرتضیٰ نے بھی ایشیا کپ کے شیڈول پر انگلی اٹھادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xqLRng