وزیراعظم کی زیر صدارت آج لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت آج لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس

 لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات علیم خان سے ملاقات کریں گے۔ سینئر وزیر علیم خان وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔

عمران خان تین بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور چار صوبائی وزراء انہیں اپنے محکموں کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین ، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت اپنے محکموں کے حوالے سے وزیراعظم سے اہم منصوبوں کی منظوری حاصل کریں گے۔

نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان دورے کے دوران بیوروکریسی کے مختلف اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت آج لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Dn3LfL