اے ایس او نے 3 کروڑ کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا پکڑلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اے ایس او نے 3 کروڑ کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا پکڑلیا

کراچی: پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اے ایس او کی جانب سے ہفتے کو سٹی اسٹیشن پر مزید دوکارروائیوں میں 30 ملین روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ غیرملکی سگریٹس اور انڈین گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ایس اے او پرونٹیو فیصل خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ اے ایس او کے متواتر بریک ڈائون کے باعث اسمگلروں کے گرہ نے بذریعہ سڑک کنٹینرز اور بسوں کے ذریعے اسمگل شدہ اشیا کی کراچی ترسیل روک دی ہے اور اب وہ مال گاڑی اور ریل کے ذریعے اسمگلنگ کررہے ہیں تاہم کسٹمز اے ایس او نے بندرگاہ شاہراہوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اپنا خفیہ نیٹ ورک قائم کردیا ہے جس کی اطلاعات پر ہی اب تک ریلوے اسٹیشنز پر4 کامیاب کارروائیاں ہوچکی ہیں۔

فیصل خان نے بتایا کہ ہفتے کو اسمگل شدہ چھالیہ سگریٹس اور انڈین گٹکا لاہور اور ملتان سے آنے والی مال گاڑیوں کی بوگیوں سے برآمد کیا گیا۔ کسٹمز اے ایس او نے مقدمہ درج کرکے مال ضبط کرلیا ہے۔

 

The post اے ایس او نے 3 کروڑ کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا پکڑلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2xxwVn2