ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے،بابراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے،بابراعظم

 دبئی: قومی  کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گےجبکہ بھارت کیخلاف میچ کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ روایتی حریف کیخلاف مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے،ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں روہت شرما اور مہندرا سنگھ دھونی پر قابو پانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی کرکٹرز کی کلائیوں پر موجود سبز بینڈز کا راز کھل گیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ممکنہ طور پر بھارت کے ساتھ فائنل سمیت 3میچ ہوسکتے ہیں، دونوں ملکوں میں باہمی سیریز تو ہونہیں رہی،اس صورتحال میں روایتی حریفوں کے مابین زیادہ مقابلے ایک بڑا موقع اور چیلنج ہوں گے، شائقین اور کھلاڑی سب ان میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ہے،ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، پہلے میچ میں بھی کامیابی کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ میچز میں ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرتی رہی ہے لیکن مڈل آرڈر کو بھی جب موقع ملا اچھی کارکردگی دکھائی جب  کہ آصف علی اور شعیب ملک نے عمدہ اننگز کھیلی ہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے اب ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

The post ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے،بابراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Qvs3qB