امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم

 واشنگٹن: امریکا نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ  کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کو مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا مودی کو خط، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور

امریکی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان مثبت پیغامات سے بھی آگاہ ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرلی

واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو  لکھے گئے خط کے جواب میں گزشتہ روز بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے حامی بھر لی ہے جس کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔

The post امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NtTx22