چکوال میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چکوال میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

چکوال: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس حکام کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر ربال موڑ جہلم روڈ سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، 4 عدد ڈیٹونیٹر اور 12 فٹ پرائما کارڈ برآمد ہوا۔

دہشت گردوں کی شناخت عبدالحمید اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، عبدالحمید کا تعلق ضلع بہاولپور اور عبدالرحمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

The post چکوال میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DfHyAp