وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نواز شریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نواز شریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق اور قانونی ماہر ڈاکٹر بابر اعوان موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو شریف خاندان کی رہائی سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے نواز شریف کی سزا کی معطلی سے متعلق تحریک انصاف کے بیانیہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کا جائزہ بھی لیا گیا اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اور مریم کی رہائی کا حکم

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کا احترام بھی واجب سمجھتے ہیں، معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ خود بنائے گا۔

واضح رہے کہ نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کی معطلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نواز شریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OBD20o