قائداعظم ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قائداعظم ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے

 لاہور: قائداعظم ٹرافی کے میچ میں حبیب بنک اور لاہور وائٹس کے کھلاڑی الجھ پڑے جس پر میچ ریفری نے میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ کرکے معاملہ نمٹا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کے الجھنے کا واقعہ سامنے آنے پر عثمان صلاح الدین اور خرم شہزاد کو میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ کیا گیا ہے، واقعہ حبیب بنک اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے درمیان ڈرا ہونے والے میچ کے تیسرے روز پیش آیا۔

بنک کے باؤلر خرم شہزاد نے لاہور وائٹس کے عثمان صلاح الدین کو گیند دے ماری جس کے جواب میں ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین نے باؤلر پر بلا اٹھا لیا تھا، کھلاڑیوں اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کرا دیا اور بعد ازاں میچ ریفری عزیز الرحمان نے امپائرز کی سفارش پر دونوں کھلاڑیوں کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

The post قائداعظم ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2ppMFV0