کوٹ کے بٹن جتنا ڈیجیٹل ڈسپلے ’بیم‘ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوٹ کے بٹن جتنا ڈیجیٹل ڈسپلے ’بیم‘

 واشنگٹن: بیم کمپنی نے ایک چھوٹا ڈسپلے تیار کیا ہے جو گف کی صورت میں ڈسپلے ظاہر کرتا ہے، اسے تشہیر یا کسی کو متوجہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی قیمت پاکستانی 10 ہزار روپے کے برابر ہے۔

کوٹ کے بٹن کی جسامت کا گول ڈسپلے روزانہ کی بنیاد پر نئی گفس دکھاتا ہے۔ بیم کے بہت سے استعمالات ہیں مثلاً اسے لباس پر چسپاں کیا جاسکتا ہے اور ہینڈ بیگ میں لگایا جاسکتا ہے۔ پروگرامنگ کے ذریعے آپ اس میں من پسند گفس GIFS بھی شامل کرسکتے ہیں۔

اس کا ڈسپلے 45 درجے زاویے سے بھی باآسانی دکھائی دیتا ہے۔ اسی بنا پر یہ مضبوط مقناطیس کے ذریعے لباس پر لگایا اور دکھایا جاسکتا ہے۔ تاہم بعض افراد نے شکایت کی ہے کہ اس کا رقبہ اتنا چھوٹا ہے کہ ایک فٹ قریب جا کر دیکھنا پڑتا ہے کہ آخر گف کون سی ہے اور اس کا مطلب کیا ہے؟

بیم کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ ڈسپلے کے اوپر روشنی محسوس کرنے والا ایک سینسر نصب ہے جو دن اور رات کی مناسبت سے روشنی کا تعین کرتا ہے تاکہ لوگ اسے اچھی طرح دیکھ سکیں۔

The post کوٹ کے بٹن جتنا ڈیجیٹل ڈسپلے ’بیم‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2xitIHX