موبائل فون شمالی امریکا میں ایجاد ہوا۔یہ رابطے کے علاوہ مختلف اقسام کی خدمات فراہم کرتے ہیں جیسے ٹیکسٹ میسجنگ، ایم ایم ایس، ای میل، انٹرنیٹ تک رسائی، مختصر رینج وائرلیس، مواصلات (بلو ٹوتھ)، کاروباری ایپلی کیشنز، ویڈیو گیمز اور ڈیجیٹل فوٹو گرافی۔ان صلاحیتوں کی پیشکش کرنے والے موبائل فونز کو فیچر فونز کے طور پر جانا جاتا ہے۔جو موبائل فون بہت اعلیٰ درجے کی کمپیوٹنگ کی اہلیت پیش کرتا ہے اس کو سمارٹ فونز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
1973ء میں جان ایف مچل اور مارٹن کوپر نے پہلے ہینڈ ہیلڈ موبائل فون کا مظاہرہ کیا تھا جس میں دو کلو کے وزن کا ہینڈلیٹ استعمال کیا گیا۔ 1983ء میں تیون ٹیلی گراف اور ٹیلی فون (NNT) نے جاپان میں دنیا کا پہلا سیلولر نیٹ ورک شروع کیا۔ 1983ء سے 2014ء تک دنیا بھر میں موبائل فون کی مانگ میں بے حد اضافہ ہوا۔آج دنیا بھر میں چار ارب سے زائد لوگ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ 2016ء کے پہلے سہ ماہی میں، دنیا بھر میں سب سے عمدہ سمارٹ فونز ڈویلپرز میں سیمسنگ، ایپل اور ہواوی شامل ہیں۔
آج کے دور میں موبائل فون استعمال کرنے کے اعتبار سے ایک آسان ترین آلہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ سب کے لیے مقبول ہوگیا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے خاندان اور دوستوں سے ہم فوری رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آج تقریباً تمام لوگ موبائل فون کے مالک ہیں۔
کسٹمر کے نقطہ نظر سے یہ واضح ہے کہ موبائل فونز آپ کو کاروبار میں بہت مدد کرتے ہیں جیسے کہ کام کرنے کا شیڈول اور کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہنا۔ اس کے علاوہ آپ موبائل فون کی ایپلی کیشنز کے ساتھ لطف اندوز ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر کھیل کھیلنا، موسیقی سننا یا اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنا۔
دوسری طرف اس کے نقصانات بھی ہیں، موبائل فون کا استعمال آپ کے دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خاص طور پر سولہ سال سے کم عمر بچے اسے استعمال نہ کریں۔ واشنگٹن میں ایک تحقیق کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے کینسر کے خطرات بڑھنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جو لوگ موبائل بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان کو چکر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ دماغ میں خون کی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور کانوں کے بہت سارے مسائل کا یہ سبب بنتا ہے۔ جدید دور میں لوگ ڈرائیونگ کرتے وقت سنیپ چیٹ (SNAPCHAT) سے ویڈیوز بناتے ہیں جو ایکسیڈنٹ کا سبب بنتا ہے۔
موبائل کے بہت زیادہ استعمال نے لوگوں کے درمیان آمنے سامنے کا رابطہ ختم کردیا ہے۔ کچھ بچے موبائل فون کا بہت غلط استعمال شروع کردیتے ہیں۔ مثلاً کلاس روم میں اس کا استعمال جس سے ان کی تعلیم پر برا اثر پڑتا ہے۔ رات کو سونے سے قبل اکثر لوگ موبائل استعمال کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک عادت ہے کیونکہ اسی طرح چالیس سال کا ایک آدمی کینسر میں مبتلا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس آدمی کو رات کو سونے سے پہلے تیس منٹ تک موبائل استعمال کرنے کی عادت تھی۔اس کی وجہ سے اس کی آنکھوں میں سرخی آگئی اور ان میں تکلیف رہنے لگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل میں ایسی شعاعیں نکلتی ہیں جو اندھیرے یا کم روشنی میں آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہ عادت مستقل طور پر رہنے کی وجہ سے انٹرا کولر میلانوما (Intraocular melanoma) جسے آنکھوں کا کینسر بھی کہتے ہیں، ہوسکتا ہے۔موبائل فون کا استعمال ہم پر منحصر ہے کہ زیادہ استعمال کرتے یا کم۔ ہمیں چاہیں کہ اس کے وافر استعمال سے گریز کریں اور صرف کام کے لیے مختص کردیں۔
The post دور جدید کا اہم ترین آلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2pe82bs