سراج نے آسٹریلوی صفوں میں کھلبلی مچادی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سراج نے آسٹریلوی صفوں میں کھلبلی مچادی

بنگلور:  محمد سراج نے آسٹریلیا اے کی صفوں میں خطرناک بولنگ سے کھلبلی مچادی، بھارت اے کی جانب سے چارروزہ میچ کی پہلی اننگز میں 59 رنز کی عوض 8 وکٹیں اڑا ڈالیں، عثمان خواجہ کے 127 رنز کے باوجود پوری مہمان ٹیم 243 رنزپر آئوٹ ہوگئی، 5 کھلاڑیوں کو کھاتہ تک کھولنا نصیب نہیں ہوا، جواب میں میزبان اے سائیڈ نے پہلے دن کے اختتام تک بغیر نقصان کے 41 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلیا اے ٹیم نے دن کا آغاز عمدگی سے کیا، میٹ رینشا کی انجری کے باعث اوپننگ کرنے والے کرٹس پیٹرسن اور عثمان خواجہ نے پہلے سیشن میں ٹیم کو 78 رنز کا اسٹینڈ فراہم کیا، میچ کے آغاز میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے بائونڈریز پڑنے کے باعث سراج کو بولنگ سے ہٹا دیا گیا تاہم لنچ سے تین اوورز قبل وہ چناسوامی اسٹیڈیم کے پویلین اینڈ سے بولنگ کیلیے آئے تو فل لینتھ سے نہ صرف بولنگ کرنے لگے بلکہ اب گیند سوئنگ بھی ہونے لگی جس کی وجہ سے انھوں نے مہمان ٹیم کی صفوں پر کھلبلی مچادی، بریک سے پہلے ہی انھوں نے دو اوورز میں تین وکٹیں حاصل کرلیں۔

لنچ کے بعد انھوں نے اسی اینڈ سے مزید 5 وکٹیں لیں، اس طرح انھوں نے اننگز کا اختتام کیریئر بیسٹ 59 رنز کے عوض 8 وکٹوں پر کیا، اپنی گذشتہ چار اننگز میں انھوں نے تیسری مرتبہ پانچ یا اس سے زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس دوران ایک اینڈ پر عثمان خواجہ بڑی دیر تک ڈٹے رہے، انھوں نے 127 رنز بنائے، لابوس چیگن نے 60 اور پیٹرسن نے 31 رنز بنائے، پانچ کھلاڑیوں کو کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نصیب نہیں ہوا، اس طرح پوری ٹیم 243 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ محمد سراج سے بچنے والی باقی دو وکٹیں کلدیپ یادیو نے حاصل کیں۔ جواب میں دن کے اختتام تک بھارت اے نے بغیر کسی نقصان کے 41 رنز بنالیے تھے۔

The post سراج نے آسٹریلوی صفوں میں کھلبلی مچادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Cca1qf