امریکا میں مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کیلیے تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کیلیے تیار

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو سونپ دی ہے جنہیں پاکستانی نژاد امریکی شہری نے ایک ارب ڈالرعطیے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک تفویض کر دیئے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید بیرون ملک جا کر ڈیم کے لئے فنڈ ریزنگ کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی شہری وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک ارب ڈالرعطیہ کرنا چاہتا ہے۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سراہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بیرون ملک مقیم پاکستانی حکومت کی مدد کریں، وزیراعظم کی اپیل

ادھر بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو گئے ہیں۔ بنکاک اورکینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے پریس ریلیز جاری کیے ہیں جن میں ڈیم فنڈز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب بیرون ملک پاکستانیوں نے وزیر اعظم کے ڈیم کے لیے چندہ دینے کی اپیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈیم کے لیے فنڈز دینے کا ہیش ٹیگ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ کو وزیراعظم ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں ضم کرنے کے اعلان کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اس کار خیر میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

The post امریکا میں مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MbI0yK