کراچی: 47سال کے دوران سندھ پولیس کے2111ملازمین نے جام شہادت نوش کیا،4 ایس پی،ایک اے ایس پی،14 ڈی ایس پی ، 40 انسپکٹر، 156سب انسپکٹر،196اے ایس آئیز ،357 ہیڈ کانسٹیبل اور1339کانسٹیبلزشہدا کا ڈیٹا بیس تیار کرلیاگیا۔
شہداکی تمام تفصیلات کوایک کتابی شکل دی جارہی ہے،اے آئی جی ویلفیئرغلام اظفر مہیسر کے مطابق شہداکے نام، یوم شہادت، جائے شہادت، ضلع اور دیگر معلومات یکجا کی گئی ہیں،47 سال میں سندھ پولیس کے 4 ایس پی، ایک اے ایس پی، 14 ڈی ایس پی ، 40 انسپکٹر، 156 سب انسپکٹر، 196 اے ایس آئیز،357 ہیڈ کانسٹیبل اور 1339 کانسٹبلزشہید ہوئے جن کی تفصیلات ڈیٹا بیس میں شامل ہیں، اے آئی جی ویلفیئر کے مطابق1971 سے اب تک سندھ پولیس کی دو لیڈی کانسٹیبل اور دو دیگر اہلکار بھی شہید ہوئے۔
شہدامیں 787کراچی اور418لاڑکانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 286 حیدرآباد، 176 سکھر، 167 نواب شاہ اور 31 شہداکاتعلق میرپورخاص سے ہے،شہیدہونے والوں میں سے97 اہلکاروں کاتعلق ٹریفک پولیس، 54 ایس آر پی، 33 سی ٹی ڈی ، 23 اسپیشل برانچ، 16 کرائم برانچ سے ہے جبکہ 11 ٹیکنیکل اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین شامل ہیں، اس کے علاوہ 5 شہید آر آر ایف، 4 شعبہ ٹریننگ جبکہ 3 سی پی او میں تعینات تھے۔
اے آئی جی ویلفیئرغلام اظہر مہیسر کے مطابق پولیس کے شہداکی تفصیلات کو ایک کتابی شکل بھی دی جا رہی ہے، دستیاب ریکارڈ کے مطابق سندھ پولیس کا پہلا شہید سانگھڑ کا سپاہی نمبر 286 لال خان تھا اور لال خان 19 دسمبر 1971 کو فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوا۔
The post شہدائے پولیس کا ڈیٹا بیس تیار، شہدا کتاب شائع کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wQTNgj