پولیس لاپتہ افراد کے زندہ یا مردہ ہونے کا ہی بتا دے، سندھ ہائی کورٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پولیس لاپتہ افراد کے زندہ یا مردہ ہونے کا ہی بتا دے، سندھ ہائی کورٹ

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے پولیس سے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ صرف اتنا بتادیں کہ لاپتہ افراد زندہ ہیں کہ نہیں تاکہ اہلخانہ کو تسلی تو ہوجائے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں2 رکنی بینچ کے روبرو درجنوں سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا اوراسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان اور پولیس اور دیگر فریقین سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے پولیس افسران سے مکالمہ میں کہا صرف اتنا بتا دیں کہ لاپتہ افراد زندہ ہیں کہ نہیں تاکہ لواحقین کو تسلی تو ہو، ہر بار وہی رپورٹ لاکر دیتے ہو اگلی مرتبہ پیشرفت کی نئی رپورٹ لائی جائے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کچھ تو خیال کریں،لاپتہ نعیم کی والدہ نے کہا میرے بیٹے کو عید قرباں سے پہلے میرپور بٹھورو سے اٹھایا گیا ہے۔

ایک لاپتہ شہری کی والدہ نے بتایا میرے بیٹے محمد شریف کو شعیب عرف شوٹر نے گرفتار کیا ہے، عدالت میں موجود خاتون نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر 4 سال سے لاپتہ ہے ،قانون نافذ کرنے والے اہلکار گھر سے اٹھا کرلے گئے۔

دکھی ماں نے بتایا کہ میرے اکلوتے بیٹے جنید کو رینجرزنے گھر سے اٹھایا  3 سال ہوگئے ہیں مگر اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے ،چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروائیں۔

The post پولیس لاپتہ افراد کے زندہ یا مردہ ہونے کا ہی بتا دے، سندھ ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NlNThy