واشنگٹن: روس نے امریکا کو وارننگ دی ہے کہ ادلیب میں تعینات فوجی دستوں کو فوری طور پر ہٹالے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این اے کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے ادلیب پر اتحادی افواج کی مدد سے فضائی حملے کے لیے تیار روس نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ ادلیب میں تعینات باغی جنگجوؤں کی حفاظت پر مامور امریکی فوجی دستوں کو جلد از جلد ہٹا لیا جائے۔
قبل ازیں امریکا نے شام کے صوبے ادلیب پر فضائی حملے سے باز رہنے کے لیے شامی صدر بشار الاسد، روس اور ایران کو وارننگ دی تھی۔ امریکی صدر نے ادلیب پر فضائی حملے کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی ادلیب پر ممکنہ شامی فوج کے حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی مندوب نیکی ہیلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ادلیب میں خطرناک کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : شام، روس اور ایران ادلیب پر حملے سے باز رہیں
دوسری جانب ترکی کے صدر طیب اردگان، ایران کے سربراہ حسن روحانی اور روس کے صدر ویلادی میر پوتن کے درمیان شام کے مسئلے پر تیسرا سربراہی اجلاس جاری ہے۔ ملاقات کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شام کے صوبے ادلیب کو جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں داعش اور النصرہ فرنٹ کے 30 ہزار سے زائد جنگجو موجود ہیں جب کہ اس صوبے کی آبادی 3 ملین سے زائد ہے۔
The post ٹرمپ ادلیب سے امریکی فوجی دستے ہٹالیں، روس کی وارننگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2wZaEP5