بیگم نوازش علی کیس؛ چھاپے کے دوران ’میرا‘ کی موجودگی کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیگم نوازش علی کیس؛ چھاپے کے دوران ’میرا‘ کی موجودگی کا انکشاف

 کراچی: کلفٹن کے ایک گھر میں پولیس کے چھاپے کے دوران اداکار علی سلیم اور دیگر گرفتار ملزمان کے علاوہ وہاں اداکارہ ’میرا‘ کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی پولیس نے کلفٹن میں واقع ایک گھرسے مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اس موقع پرصحافیوں کی جانب سے علی سلیم سے پوچھا گیا کہ کیا اداکارہ ’میرا‘ بھی ان کے ساتھ تھیں جس پراداکارنے اثبات میں سرہلایا جس پرصحافیوں نے پوچھا کہ پولیس نے انہیں کیوں چھوڑ دیا جس پراداکار نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی پولیس کا چھاپہ؛ مشکوک حرکات پراداکاربیگم نوازش علی اوردیگرگرفتار

ایکسپریس ٹریبون کو دیئے گئے انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ علی معصوم انسان ہے، مجھے بھروسہ ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں، ہم ریسٹ ہاﺅس میں فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، کچھ لوگ آئے اورشناختی کارڈ چیک کرنے لگے، علی تو برابر والے والے کمرے میں آرام کر رہا تھا تاہم پولیس کا موقف ہے کہ گیسٹ ہاﺅس میں کوئی خاتون نہیں تھی، ان کے کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں اورعلی سلیم کا الکحل ٹیسٹ بھی مثبت نکلا ہے۔

واضح رہے کہ آج پولیس نے مغوی بچے کی موجودگی کی اطلاع پرکلفٹن کے ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے علی سلیم عرف بیگم نوازش علی سمیت دیگرافراد کوگرفتارکرلیا تھا۔

The post بیگم نوازش علی کیس؛ چھاپے کے دوران ’میرا‘ کی موجودگی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q93nEj