اسلام: عدالت نے سوشل میڈیا پرلڑکیوں کوچھیڑنے کے جرم میں ملزم کو6 سال قید اور4 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج طاہرمحمود نے سوشل میڈیا پرلڑکی کوچھیڑنے کے معاملے پرمحفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پرلڑکیوں کو چھیڑنے کے جرم میں ملزم عامرشمس کو6 سال قید اور4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم عامر شمس پرلڑکیوں کو چھیڑنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عامر شمس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا۔
The post سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو تنگ کرنے پرملزم کو6 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2oJBxBU