پاکستان کی سعودی عرب سے حج کوٹا بڑھانے کی درخواست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کی سعودی عرب سے حج کوٹا بڑھانے کی درخواست

 اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں عمرہ ویزا کوآسان بنانے کیلئے تجاویز پر غورکیا گیا۔

اتوارکو وزیرمذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمرہ کے ویزا کو آسان بنانے کے لئے تجاوزات پر غورکیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنمائوں کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

پیرانوارالحق قادری نے درخواست کی کہ سعودی حکومت پاکستان کیلئے مختص حج کوٹہ میں مزید 40 سے 45 ہزارکا اضافہ کرے اور عمرہ زائرین کیلئے بھی مزید آسانیاں پیداکی جائیں۔ وزیرمذہبی امور نے کہاکہ حرمین کے قریب پاکستان ہاؤس کے لئے جگہ فراہم کی جائے۔

ڈاکٹر عواد بن صالح نے کہاکہ اس مطالبے کوسعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے سامنے پیش کیا جائیگا، انہوں نے اس امیدکا اظہارکیاکہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پراس مسئلہ کو بھی حل کر لیا جائیگا۔

The post پاکستان کی سعودی عرب سے حج کوٹا بڑھانے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2x0FLti