خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی

پشاور: خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے رضاکارانہ طور پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آ گئی ہے اور اب تک12ہزار 500 رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔

واپس جانے والے زیادہ تر افغان مہاجرین قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں مقیم تھے جنہیں200 ڈالر فی کس دیا جارہا ہے۔ رواں سال یکم مارچ سے اب تک افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں عید الاضحیٰ کے بعد تیزی آ گئی ہے۔

رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلیے پاکستان میں قیام کی ڈیڈلائن رواں سال31 دسمبر تک ہے جس کے بعد اس ڈیڈلائن میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

The post خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CD8ycO