ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ؛ پاکستانی پلیئرز نے دھاک بٹھا دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ؛ پاکستانی پلیئرز نے دھاک بٹھا دی

لاہور: ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کی دھاک بٹھادی۔

دبئی میں ہونے والی ایشین پاورلفٹنگ کے پہلے روز ورنیکا سہیل نے جونیئرکیٹیگری میں47 کلو گرام مقابلے میں ملک کیلیے گولڈ میڈل جیتا، اس ایونٹ میں 9 خواتین پاور لفٹرز پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں جن میں 4 سہیل سسٹرزبھی شامل ہیں۔ پاکستان کے 4 مرد پاور لفٹرز بھی ان مقابلوں میں میڈلز جیتنے کا عزم رکھتے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ورنیکا سہیل کا کہنا ہے کہ وہ ملکی پرچم بلند کرنے پر بہت خوش ہیں اسی طرح مواقع ملتے رہے تو وہ دوسرے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی میڈل جیت سکتی ہیں۔

دوسری جانب 2اور پاکستانی پاور لفٹرز نے بھی میڈل جیتے ہیں،ان پلیئرزمیں رابعہ شہزاد نے52 کلوگرام میں سلوراور سیبل سہیل نے سینئرکیٹیگری کے 47 کلو وزن میں برانزمیڈل اپنے نام کیا۔

 

The post ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ؛ پاکستانی پلیئرز نے دھاک بٹھا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xJikEv