وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ اہم رہنماؤں اور شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، خطے کی صورت حال اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نیو یارک ہی میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کا بہانہ بنا کر ملاقات طے کرکے مُکر گیا۔

The post وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xyIn1T