اسلام آباد: ایف بی آرکے سینئر افسران کا گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی اورجعلی دستاویزات پر ایرانی موٹر آئل کلیئر کرنے اور بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں و بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر افسران کے بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے سے متعلق کیس میں آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ بادی النظر میں ایف بی آر کے افسران کا گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی اورجعلی دستاویزات پر ایرانی موٹر آئل کلیئر کرنے اور بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں و بے قاعدگیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ذمے دار افسران کا تعین کرنے کے لیے اعلی سطح کی غیر جانبدار انکوائری کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے اور مزید کہا ہے کہ ذمے دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے 30 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔
The post ایف بی آر افسران پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2zBkbgX