اسلام آباد: پاکستان اور سعودیہ کے درمیان 16.1ملین ڈالر کے تین معاہدوں پردستخط کئے گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرسے سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیئرمین اور ولی عہدکے مشیر عامراجل فالخطیب کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے وزارت خزانہ میں جمعرات کو ملاقات کی، وفد میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے سینئر افسران شامل تھے، دونوں ممالک کے درمیان 16.1ملین ڈالر کے تین معاہدوں پردستخط کئے گئے، اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔ وزیرخزانہ نے سعودی وفد کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران سعودی فنڈ برائے ترقی کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیزکرکے مکمل کرنے کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے ساتھ سعودی فنڈ برائے ترقی کے ترقیاتی شراکت دار ہونے کے کردارکی تعریف کی دونوں اطراف سے آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں صحت اور تعلیم کے تین منصوبوں کے اجراء کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔
The post پاکستان اور سعودیہ کے درمیان16.1 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Qf9fLo